چترال ، طلحہ محمود کو شکست ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 17:49

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) این اے ون چترال سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار عبد اللطیف نی61834 ووٹ لے کر چترال سے قومی اسمبلی کی سیٹ بھاری اکثریت سے جیت لی جبکہ جے یو آئی کے طلحہ محمود نے 42987 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

پی پی ٹی کے فضل ربی نے 23723، پی ایم ایل کے شہزادہ افتخار الدین نے 20007 ووٹ اور جماعت اسلامی کے مولانا عبد الاکبر چترالی نی9253ووٹ حاصل کئے جبکہ ون کے پی چترال اپر سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ثریا بی بی نے 18914 ووٹ لے کر پہلی پوزیشن جبکہ پی کے ٹو چترال لوئیر سے آزاد امیدوار پی ٹی آئی فاتح الملک علی ناصر نے 28510 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں