سلطان گولڈن کی شادی پر تنازع ، لڑکی کے بالغ ہونے پر شکوک و شبہات

لڑکی کی اصل عمر 12سال ہے جس کو جعلی کاغذات تیار کرنے کے بعد 18سال سے زائد دکھایا گیا ، مقامی فلاحی تنظیم کا دعویٰ ، رجسٹرار کو علم ہوا تو اس نے دونوں کا نکاح نامہ منسوخ کر دیا

Sajid Ali ساجد علی پیر 12 اکتوبر 2020 13:13

سلطان گولڈن کی شادی پر تنازع ، لڑکی کے بالغ ہونے پر شکوک و شبہات
چترال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اکتوبر2020ء) پاکستان کے ریکارڈ یافتہ سٹنٹ مین سلطان گولڈن کی شادی کے حوالے سے تنازع کھڑا ہوگیا ، لڑکی کے بالغ ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اس سال جولائی میں سلطان محمد خان عرف سلطان گولڈن نے چترال کے ایک گاوں میں کسی کم عمر لڑکی سے شادی کی ، جس کے بارے میں مقامی فلاحی تنظیم نے تفتیش کی تو پتا چلا کہ لڑکی کی عمر جعلی کاغذات تیار کرنے کے بعد زیادہ دکھائی گئی ، اور اس مقصد کے لیے لڑکی کے والد نے سکول سرٹیفیکیٹ اور ویکسی نیشن کے سرٹیفیکیٹ چھپا کر یونین کونسل سے نیا پیدائشی سرٹیفکیٹ حاصل کیا جس پر لڑکی کی عمر اس کی اصل عمر سے زائد لکھوائی گئی ، جس کی مدد سے اس کا جعلی شناختی کارڈ بھی بنوایا گیا ، جب کہ بعد ازاں اسی جعلی شناختی کارڈ پر سلطان گولڈن نے کم عمر لڑکی سے شادی کی ، تاہم لڑکی کے اسکول اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی عمر صرف 12 سال بنتی ہے ، جس کا شادی کروانے والے نکاح رجسٹرار کو علم ہوا تو اس کی طرف سے دونوں کا نکاح نامہ منسوخ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس واقعے کے بارے میں مقامی فلاحی تنظیم اور چترال کی ضلعی انتظامیہ نے نادرا انتظامیہ کو بھی درخواست دے دی ، جس میں جعلی سرٹیفکیٹ اور کاغذات تیار کرکے جعلسازی کے ذریعے شناختی کارڈ حاصل کرنے پر کم عمر لڑکی کے والد اور اس سے شادی کرنے والے سلطان گولڈن کے خلاف نادرا آرڈیننس 2000 کے تحت جعلی سازی کے ذریعے دستاویزات حاصل کرنے پر کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس حوالے سے لڑکی کے والد اور سلطان گولڈن کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ لڑکی کی عمر 18 سال سے زائد ہے ، جب کہ 12 سال کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں