چونیاں سے اغوا ء ہونے والے بچوں کی تعداد پانچ ہو گئی،پولیس نے دو ماہ بعد گزشتہ روز مقدمہ درج کیا

بدھ 18 ستمبر 2019 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) چونیاں سے اغوا ء ہونے والے بچوں کی تعداد پانچ ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ 17سالہ امیرحمزہ دو ماہ سے لاپتہ ہے اور اس کے اغوا ء کا مقدمہ تھانہ سٹی چونیاں میں بچے کے والد کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پولیس دو ماہ سے بچے کے اغوا ء کا مقدمہ نہ درج کر سکی تاہم چونیاں بچوں کے زیادتی اور قتل کا معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں