چار روز قبل ہونے والا مبینہ پولیس مقابلے کا ڈراپ سین ،ورثاء نے مقابلہ جعلی قرار دے کرہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی

ہفتہ 16 جنوری 2021 16:34

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) چار روز قبل ہونے والا مبینہ پولیس مقابلے کا ڈراپ سین ،ورثاء نے مقابلہ جعلی قرار دے کرہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی کی حدود میں چند روز قبل پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی حالت میں فرار ہو گیا تھا پولیس کے مطابق نوجوان اشفاق دوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا جبکہ تین بچوں کا باپ غلام رسول زخمی حالت میں فرار ہو گیا تھا پولیس مقابلہ میں جاں بحق ہونے والا اشفاق اور غلام رسول رشتہ میں چچا بھتیجا ہیں ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس نے جعلی مقابلہ بنایا ہے ہمارے بچے ریمانڈ پر تھے پولیس نے ایک کو مار کر ایک کو خود ہی غائب کر دیا خدشہ ہے اسے بھی مار دیا جائے گا ورثاء نے لاہور ہائی کورٹ میں نا حق قتل کئیے گئے اشفاق اور غلام رسول کی بازیابی کے متعلق ریٹ دائر کی ہے جس میں عدالت نے ڈی پی او سمیت متعدد افسران کو طلب کر لیا ہے متاثرہ فیملی کے وکیل کا کہنا دونوں لڑکوں کے ورثاء نے پولیس مقابلہ سے دو روز قبل بھی چونیاں عدالت میں رٹ دائر کی تھی کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ہمارے بچوں کو مار دیا جائے گا پولیس نے گندم چوری کے الزام میں گرفتار کیا اور بعد میں پانچ لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا جو ہم نہ دے سکیاگر انصاف نہ ملا تو وزیر اعلی ہاوس اور گورنر ہاوس کے سامنے دھرنا دیں گے چیف جسٹس آف ہائی کورٹ واقعہ کا نوٹس لیں اور آئی جی پنجاب اس سارے معاملہ کی چھان بین کے لئیے جے آئی ٹی تشکیل دیں تاکہ ہمیں انصاف مل سکے

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں