چونیاں میں بچوں کے قاتل کی تلاش کے لئے پولیس کا نیا پلان

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) چونیاں میں بچوں کے قتل میں ملوث ملزموں کی تلاش اور شناخت کیلئے پہلی بار ووٹرز لسٹوں کا استعمال کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ، ووٹرز لسٹوں اور مردم شماری فہرستوں کے مطابق ہونگے۔ متاثرہ علاقوں کی ووٹرز اور مردم شماری فہرستیں پولیس کو موصول ہو چکی ہیں۔پولیس نے آسانی کیلئے دستیاب ووٹرز لسٹوں کو وارڈز میں تقسیم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ابھی تک 40 سے زائد افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ متعلقہ علاقے کے بھی ہر شہری کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔اس کے علاقہ ریکارڈ یافتہ مجرم بھی دائرہ تفتیش میں شامل ہوں گے۔ علاقے میں بد کردار لوگوں کی بھی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ سابقہ مجرموں اور برے کردار والوں کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔سرچ ٹیم میں ہیڈ کانسٹیبلز، کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز شامل ہیں۔ برے کردار والوں کی تلاش کیلئے ریٹائرڈ پولیس ملازمین کی خدمات بھی لے لی گئی ہیں۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں