چونیاں ، تربت میں دہشتگردی کے واقعہ میں شہید آصف کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی

بدھ 2 جون 2021 23:22

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) کوئٹہ کے علاقے تربت میں دہشتگردی کے واقعہ میں شہید نوجوان کی تدفین چونیاں کے نواحی علاقہ چاہڑکے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کر دی گئی ،نمازِ جنازہ میں اعلیٰ فوجی، سول حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گاؤں چاہڑکے کا رہائشی ایف سی کے جوان محمد آصف جو کوئٹہ کے علاقے تربت میں دہشتگردوں کے ساتھ جواں مردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کر دی گئی ، نمازِ جنازہ میں اعلیٰ فوجی،سول حکام، شہریوں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پاک فوج کے دستے نے شہید کے جسدِ خاکی کو سلامی پیش کی اور اس کے والد کو پاکستانی پرچم دیا، اس موقع پر شہید کے والد نے کہا کہ میرے جتنے بھی بیٹے ہیں ان کو پاک فوج میں بھرتی کرانے کا مقصد یہی تھا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، میرا اور میرے بچوں کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن عزیز پاکستان پر قربان ہے

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں