طالبان لیڈر ملا برادر سے بہت اچھی گفتگو ہوئی، امریکی صدر

بین الافغان مذاکرات میں حائل رکاوٹیں دورکرنے کے لیے اشرف غنی سے بات کروں گا،بیان

بدھ 4 مارچ 2020 13:15

طالبان لیڈر ملا برادر سے بہت اچھی گفتگو ہوئی، امریکی صدر
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے کہا ہے کہ فون پر طالبان لیڈر سے بہت اچھی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ٹویٹر پر امرہکی صدرنے بتایاکہ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کا دورانیہ 35 منٹ تھا۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ امریکی سیکریٹری دفاع مائیک پومپیو جلد افغان صدر اشرف غنی سے بات کرینگے تاکہ بین الافغان مذاکرات میں حائل رکاوٹیں دور ہوجائیں۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں