دادو،انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اورمزدا کا حادثہ،4 مسافر جاں بحق جبکہ11 زخمی ہوگئے

اتوار 31 مارچ 2019 17:55

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2019ء) دادو کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور مزدا کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،لاڑکانہ سے کراچی آنیوالی مسافرکوچ تیز رفتاری کے باعث مزدا سے ٹکراگئی،حادثے میں 4 مسافر جاں بحق ہوگئے جبکہ 11 مسافر زخمی ہوئے۔زخمیوں میں 2 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں، 3 مسافروں کو تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ باقی تمام مسافروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔واقعے کے بعد کوچ اور مزدا کے ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگئے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں