دادو،کچے کے علاقے میں آپریشن، متعدد مشتبہ افراد زیرِ حراست

ہفتہ 18 نومبر 2023 22:50

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2023ء) دادو کے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی دادو شبیر سیٹھار کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن میں ضلع کے 20 سے زائد تھانوں کی نفری حصہ لے رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران بکتر بند گاڑیاں، کمانڈوز اور جدید اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی دادو شبیر سیٹھار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک 50 سے زائد مقامات کی تلاشی لی گئی اور جرائم پیشہ افراد کے مورچے گرا دیے گئے جبکہ متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں