چیئرمین ، وائس چیئرمین کی کامیابی 42 اقوام کی جیت ہے ،ضلع چاغی کو خوشحال ،مثالی ضلع بنانے کا عہد کر رکھا ہے ،میر اعجاز خان سنجرانی

جمعہ 7 جولائی 2023 22:27

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2023ء) وزیر اعلی بلوچستان کے کوارڈنیٹر میر اعجاز خان سنجرانی نے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی کامیابی پر منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کی کامیابی 42 اقوام کی جیت ہے ضلع چاغی کو ایک خوشحال اور مثالی ضلع بنانے کا عہد کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے سابق وفاقی وزیر پیپلز پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر سردار محمد عمر گورگیج، نو منتخب چیئرمین عبد الودود خان سنجرانی،وائس چیئرمین میر اسفندیار خان یار محمد زئی، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک رحمت اللہ نوتیزئی، سردار اکبر جان محمد حسنی، سردار عبد الغیاث درانی، ٹاؤن کے کونسلر محمد ادریس ریکی، صدرالدین عینی، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پیپلز پارٹی اور خان پینل کے مشترکہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کی کامیابی ضلع چاغی کی سیاست میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے وارڈ سے لیکر یونین اور تحصیل اور ڈسڑکٹ چیئرمین تک ہم سب کو ملکر دن رات اب عوام کی خدمت کرنا ہے ضلع چاغی کے لوگوں نے ایک بہت بڑا اعتماد ہم پر کردیا ہے چاغی ضلع گزشتہ 40 سالوں سے پسماندگی کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے صحت، تعلیم، آبنوشی، ذرائع آمدورفت، بے روزگاری عام ہے ان تمام چیلنجز سے ہمیں نمٹنا ہے اور عوام کو ہر ممکن بہتری دکھانا ہے سردار محمد عمر گورگیج کا کہنا تھا میں نے اپنے دور اقتدار میں ضلع چاغی کے بنیادی اجتماعی مسائل حل کردیا آج چاغی کے لوگ تسلیم بھی کرتے ہیں اللہ پاک نے مزید ہمیں موقع دیا تو ضلع کے اندر مزید بنیادی مسائل حل کرنے کی کوشش کیا جائے گا آج پیپلز پارٹی اور خان پینل کی مشترکہ امیدواروں کی کامیابی ہمارے نیک نیتی اور چاغی عوام سے مخلصی کا نتیجہ ہے نو منتخب چیئرمین عبد الودود خان سنجرانی نے خطاب کرتے ہوئے مجھے ڈسڑکٹ چیئرمین منتخب کرکے میرے کندوں پر بھاری وزن ڈالا گیا ہے انشائ اللہ میرا دروازہ تمام لوگوں کے لیئے کھلارہیگا انھوں نے کہا بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد سب کو ایک نظر سے دیکھا جائے گا ہم کسی میں تفریق لانے کے قائل نہیں ہے ہمارے اکابرین نے ہمیں بلا رنگ نسل بلا تفریق لوگوں کے خدمت کرنے کا تربیت دیا ہے ہمارا دفتر صرف خان اور پیپلزپارٹی نہیں چاغی کے 42 اقوام کا دفتر ہوگا سب کو ایک نظر سے دیکھا جائے گا ہم الیکشن کی حد تک سیاسی اختلافات رکھتے ہیں اب کسی ساتھ ہمارا کوئی سیاسی اختلاف نہیں ہے سب ہمارے بھائی ہے انکا مزید کہنا تھا جب سے خان پینل نے سیاست میں قدم رکھا ہے ضلع چاغی کے بے شمار سیکٹر میں بہتری لانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اب وقت آگیا ہے ضلع چاغی کو ایک ایسا مثالی ضلع بنائے دیگر اضلاع ہماری ترقی کی مثالیں دیں استقبالیہ تقریب میں چیف آف چاغی سردار حاکم علی خان سنجرانی، سردار شاہ معمود خان سنجرانی، تفتان ،نوکنڈی، چاگئے ،دالبندین سے بڑی تعداد میں خان پینل ،بلوچستان عوامی پارٹی ،پیپلزپارٹی کے عہدیداران کارکنان، اور خان پینل کے اتحادی اور معتبرین نے بڑی تعداد میں شرکت کیا نومنتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کو مبارک باد دیا اور کامیابی کی خوشی ہار پہنائے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں