کشمیری عوام پر بھارتی استحصال کے خلاف دالبندین بازار میں ریلی نکالی گئی

ہفتہ 5 اگست 2023 21:02

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2023ء) کشمیری عوام پر بھارتی استحصال کے خلاف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی اسد اللہ خان کی قیادت میں دالبندین بازار میں ایک ریلی نکالی گئی ریلی مرکزی ہائی اسکول سے برآمد ہوئی جس میں مختلف محکموں کے سرکاری آفیسران تاجر برادری بلدیاتی نمائندگان طلبا اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکا مختلف شاہراہوں پر گشت کرنے کے دوران کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے جمع ہوگئے ڈی ایس پی پولیس گل حسن بارانی،سپرینئڈنٹ ڈی سی آفس حاجی رحمت اللہ نوتیزئی ایپکا کے ضلعی صدر اسد اللہ غالب جنرل سیکرٹری حاجی ملک محمد آصف قمبرزئی انجمن تاجران دالبندین کے سابقہ صدر ٹکری حاجی نورآحمد ساسولی پولیس آفیسر عبدالحکیم مینگل پرنسپل مرکزی ہائی اسکول حافظ شیر احمد بلوچ محکمہ پی ایچ ای کے ہیڈ کلرک حاجی محمد داود محمد حسنی حاجی محمد اختر بلوچ محکمہ ایریگیشن کے حاجی علیم نوتیزئی اقلیتی تاجر و میونسپل کمیٹی دالبندین کے کونسلر سیٹھ برج لعل سمیت دیگر بھی ریلی کے شرکا میں شامل تھیاس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی اسداللہ خان ڈسٹرکٹ اسکاوٹس آرگنائزر حاجی ظہور آحمد سمالانی ایس ایس ٹی جنرل ظاہر انقلابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہماری اٹوٹ انگ ہے بھارت گذشتہ کئی سالوں سے کشمیری عوام کا استحصال کررہا ہے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی خاموشی تعجب خیز ہے اے ڈی سی اسد اللہ خان نے کہا کہ پاکستانی بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ ہے ہمارا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ بھارتی مظالم اور استحصال کا نوٹس لے کر بھارت کو اپنی افواج مقبوضہ کشمیر سے واپس نکالنے کا پابند بنائے تاکہ کشمیر کے مسلمان دہگر اقوام کی طرح زندگی بسر کر سکیں آخر میں کشمیری عوام کے استقامت اور بھارتی استحصال کے خلاف اجتماعی دعا کرائی گئی۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں