موجودہ حکومت ملک کو درست راہ پر گامزن کررہی ہے ،مختصر مدت میں ماضی کی غلطیوں کا ازالہ ممکن نہیں،میر اعجاز خان سنجرانی

جمعہ 29 جنوری 2021 23:28

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے ڈویژنل آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو درست راہ پر گامزن کررہی ہے مختصر مدت میں ماضی کی غلطیوں کا ازالہ ممکن نہیں. ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی کوششوں سے چاغی میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس پر کام جلد ہی شروع ہوگا.

انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے دالبندین میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس دوران ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ہر سطح پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں مشکل وقت میں مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں اور ہر تکلیف کے بعد آسانی بھی ملتی ہی.

ان کا کہنا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کوششوں سے چاغی میں منرل یونیورسٹی اور قومی شاہراہوں کی تعمیر کے متعدد منصوبوں پر جلد ہی کام شروع ہوگا جس سے پسماندہ علاقے ترقی کے نئے دور میں داخل ہوں گی. ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ الفتح پینل کے ساتھ ان کا اتحاد اپنی موت آپ مرچکا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ ہمیشہ عوامی مفاد کے لیے کھڑے رہے اور کبھی بھی ذاتی مفاد کو ترجیح نہیں دی.

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ پورا ضلع چاغی ان کا گھر ہے چاہے یہاں بھی نشستیں بنیں ان کی ضلع بھر کے عوام کے ساتھ تعلق اور محبت قائم رہے گی. ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہوئے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے�

(جاری ہے)

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں