ایرانی تیل کی ٹرانسپورٹیشن سے وابستہ متعدد زامیاد مالکان نے ضلعی انتظامیہ چاغی اور ایف سی حکام سے انٹری لسٹ پر منصفانہ طریقے سے عملدرآمد اور تیل کمیٹی کی تحلیل مطالبہ کردیا

پیر 6 فروری 2023 22:23

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2023ء) ایرانی تیل کی ٹرانسپورٹیشن سے وابستہ متعدد زامیاد مالکان نے ضلعی انتظامیہ چاغی اور ایف سی حکام سے انٹری لسٹ پر منصفانہ طریقے سے عملدرآمد اور تیل کمیٹی کی تحلیل مطالبہ کردیا دالبندین پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار غیاث نوتیزئی، بہادر شاہ، میر نصیر قمبرانی، امداد سنجرانی، مسلم نوتیزئی، شیر خان نوتیزئی و دیگر نے کہا کہ ایک سال سے کئی گاڑیوں روتک جانے نہیں دیتے کیونکہ 500گاڑیوں کو انٹری لسٹ سے نکالا گیا شیڈول کے مطابق 250گاڑیاں روز جاتی ہیں لیکن ایک ماہ کا سرکل مکمل ہونے کے بعد پھر نمبر ایک سے شروع کی جاتی ہے جو ناانصافی ہے اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو قومی شاہراہ بلاک کریں گے انہوں نے کہا کہ تیل کمیٹی ختم کیا جائے کیونکہ یہ لوگ اپنی گاڑیاں انٹری کرکے حقداروں کا حق مارتے ہیںکیوں غریبوں کے نام کاٹے گئے ڈی سی جواب دے حکام بالا ایف سی اور انتظامیہ کی نگرانی میں نظام کو چلائے ایک لسٹ بنائی جائے سب کو کاروبار کا موقع دیا جائے اگر 12 فروری تک مسئلہ حل نہیں ہوا تو ہائی وے کو بند کریں گے ہمیں غریب پرست کمیٹی چاہیے موجودہ کمیٹی میں سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سال سے ناانصافی سہہ رہے ہیں اب ہماری داد رسی کی جائے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں