کورین ایمبیسیڈر نیشنل ٹیکوانڈو چمپئن شپ اسلام آباد اور پیرا ٹیکوانڈو چیمپئن شپ کراچی میں جیتنے والے کھلاڑیوں کا دالبندین پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا

منگل 31 دسمبر 2019 21:48

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2019ء) اسلام آباد اور کراچی میں گولڈ میڈلز جیتنے والوں کا دالبندین میں شانداراستقبال ،کورین ایمبیسیڈر نیشنل ٹیکوانڈو چمپئن شپ اسلام آباد میں گولڈ میڈلز حاصل کرنے اور پیرا ٹیکوانڈو چیمپئن شپ کراچی میں جیتنے والے کھلاڑیوں کا دالبندین پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 14 ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل ٹیکوانڈو چمپئن شپ اسلام آباد میں گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں محمد اقبال سنجرانی سلمان خان ڈاڈا اور زبیر احمد براونز میڈل اور پیرا ٹیکوانڈو چیمپئن شپ کراچی میں گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں صفی اللہ ریکی صدام حسین احمد شاہ سنجرانی کا دالبندین پہنچنے پر بلوچستان ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے چیرمین حاجی عبدالستار کشانی شہید عید محمد نوتیزئی ٹیکوانڈو اکیڈمی سول کلب دالبندین کے کوچ میر فیروزشاہ نوتیزئی سنیئر نائب صدر محمد ایوب سنجرانی شفقت بلوچ قادر بلوچ محمد یوسف نوتیزئی عبدالروف قاری قسیم نوتیزئی احمد شاہ دورانی نوید سلال سنجرانی ودیگرز طبقہ فکر کے لوگوں و سیاسی و سماجی رہنماوں کی بڑی تعداد نے اسلام آباد اور کراچی میں گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا اور جلوس کی شکل میں شہید عید محمد نوتیزئی ٹیکوانڈو اکیڈمی سول کلب دالبندین میں لایاگیا ٹیکوانڈو اکیڈمی میں ایک تقریب منعقد ہوئی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چاغی ایک پسماندہ ضلع ہیں اور دالبندین میں شہید عطائ اللہ نوتیزئی ٹیکوانڈو کلب دالبندین اور شہید عید محمد نوتیزئی ٹیکوانڈو اکیڈمی میں ہونہار اور نیشنل و انٹر نیشنل کلاڑیوں کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ دالبندین میں ٹیکوانڈو کھلاڑیوں کی ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں ہیں صرف حوصلہ افزائی اور حکومت اور ضلع انتظامیہ کی سرپرستی بہت ضروری ہیں ا?ج گولڈ میڈلز اور براونز میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کے لئے اکیڈمی میں تقریب کا انعقاد کرنا کلاڑیوں کے لئے ایک بڑا اعزاز ہیں تاکہ اسپورٹس کو وسعت دینے کے لیے ٹیکوانڈو کھیل کو فروغ دینے دالبندین کے کھلاڑی اپنے صوبے سمیت پورے ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں اس وقت ٹیکوانڈو اکیڈمی میں اقبال سنجرانی دلاور خان ایجباڑی طاہرعلی ودیگر نے دس بارہ ممالک میں اپنی کارکردگی دیکھائی ہیں اور پاکستان کا نام روشن کیا ہی

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں