پی کے `19میں گزشتہ 15سال کے دوران بڑے منصوبوں سمیت پانی بجلی و گیس کی فراہمی پیپلز پارٹی کی کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہیں، محمد علی شاہ

جمعہ 29 جون 2018 19:10

درگئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ پارلیمانی لیڈر و نامزد امیدوار پی کی19مالاکنڈ ٹو سید محمد علی شاہ باچہ نے جھاڑے سخاکوٹ میں حاجی اعظم خان جھاڑے کی رہائش گاہ میں منعقدہ ایک بڑے انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی کے `19میں گزشتہ 15سال کے دوران سکولوں ، کالجز، سڑکوںکی تعمیر کے بڑے منصوبوں سمیت پانی بجلی و گیس کی فراہمی کے منصوبے کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہیں ۔

تبدیلی کے دعوے دار گذشتہ 5سالوں کے دوران عوام کی نظروں سے اوجھل اور ایک پائی کے ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں کئے۔ تبدیلی نعروں سے نہیں عملی اقدامات سے نظر آتی ہے۔ اسلام کے نام پر عوام کودھوکہ دینے والے اپنے دور اقتدار میں اسلام کا نفاذ اور مساجد میں فیصلے نہ کرسکے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی جھوٹے نعروں کی بجائے عوام کی سال بھر کے 365دن خدمت کرتی ہے۔

حلقہ کے عوام نے 15سال مسلسل منتخب کرکے اعزاز بخشا ۔ عوام نے ساتھ دیا تو ترقی کا تسلسل جاری رکھیں گے۔ اقتدار میں رہ کر کسی کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کیا۔ عوام منفی سیاست کرنے والوں سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ اس موقع پر تحصیل نائب ناظم درگئی حاجی اعظم خان جھاڑے ، سکرٹری عنایت خان ، فضل رازق خان ، حاجی نادر خان مہمند، ظہور خان ،پختون خواء ملی عوامی پاررٹی کے ضلعی صدر حمید خان لالااورشاعر شیر افضل نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے عوام پر زور دیا کہ وہ جھوٹے اور دلفریب نعروں سے ہوشیار رہے ہیں اور کارکردگی کی بنیاد پر اہل امیدوار وں کوووٹ دیں ۔ مقررین نے کہا کہ این اے 8 پر پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی کے 19میں سید محمد علی شاہ باچہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریںگے اور عملی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے کیلئے مالاکنڈ کے عوام جھوٹے نعروں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے کو 2013میں عوام نے 52ہزار ووت دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرلیا تھا لیکن منتخب ہونے کے بعد آج 5پانچ سال بعد صرف انتخابات میں نظر آرہے ہیں ۔ انہون نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے وہ عوام کا سامنا کرسکتے ہیں کہ انہوں نے بطور ایم پی اے حزب اختلاف میں رہ کر بھی ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرچکے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے سابقہ منتخب نمائندے کس منہ سے عوام سے دوبارہ ووت مانگنے آئیں گے۔ انہون نے کہا کہ 25جولائی کو عوام تیر کے انتخابی نشان پر مہر ثبت کرکے مالاکنڈ کو منی لاڑکانہ ثابت کردیں گے۔

درگئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں