ڈسکہ، کھیتوں سے 3 ماہ کے بچے کی کمبل میں لپٹی نعش برآمد

بدھ 5 دسمبر 2018 20:20

ڈسکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) کھیتوں سے 3 ماہ کے بچے کی کمبل میں لپٹی نعش برآمد ہوئی ہے۔ تھانہ ستراہ کے علاقہ ٹاہلی والے کے مکین صبح کے وقت کھیتو ں میں کام کرنے کیلئے گئے تو وہاں کمبل میں لپیٹی ہوئی تین ماہ کے بچے کی نعش ملی جس کو دیکھ کر انہوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق بچے کی موت سردی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں