ڈسکہ میں فون پر دوستی; شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا شکار بنا ڈالا

ملزم کامران نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو گھر بلایا جہاں پہلے سے موجود نشے میں دھت 4 افراد نےلڑکی سے چھیڑخانی کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 فروری 2022 10:46

ڈسکہ میں فون پر دوستی; شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا شکار بنا ڈالا
ڈسکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2022ء) : پنجاب کے شہر ڈسکہ میں مبینہ طور پر 5 افراد نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جب کہ ملزم کی گرفتاری پر ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر کے اہلکار کو یرغمال بنا کر ساتھی کو چھڑوا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ سے متعلق پولیس نے کہا کہ موبائل فون پر دوستی کرنے والی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

لڑکی سے فون پر دوستی کرنے والے ملزم کامران نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو گھر بلایا ، ملزم کامران کے گھر پہلے سے موجود نشے میں دھت 4 افراد نےلڑکی سے چھیڑخانی کی۔ بعد ازاں 5 افراد نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقدمہ درج ہونے پر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ بیگووالہ میں چھاپہ پولیس نے چھاپہ مارا۔

مزاحمت کاروں نے پولیس پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا اور ملزم کو چھڑوا لیا جب کہ ایک اہلکار کو یرغمال بنا کر اس سے پیسے چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے18 دفعات کے تحت 63 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ مقدمے میں نامزد ملزمان میں11خواتین بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے جیکب آباد کےگاؤں لونگ جکھرانی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بچی کے لواحقین نے بتایا کہ بچی تالاب سے پانی بھرنے گئی تو 3 ملزمان نے اس پر تشدد کیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، بچی کا طبی معائنہ تعلقہ اسپتال میں مکمل کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی ٹھل کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دے گئی ہے جس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔       

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں