ڈسکہ ،بیوی نے کلہاڑی کے وار کرکے خاوند کو قتل کردیا

جمعہ 8 دسمبر 2023 17:50

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2023ء) بیوی نے کلہاڑی کے وار کرکے خاوند کو قتل کردیا ،تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے نوحی علاقہ صاحب ریحان میں ڈیرہ پرکام کرنے والے میاں بیوی کا اکثر لڑائی جھگڑا رہتاتھاگزشتہ روز جھگڑ ے کے دوران اس کی بیوی کوثر نے کلہاڑی کے وارکرکے اپنے خاوند پہلوان کو شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا پولیس نے ڈیرہ کے مالک محمدارشد کو مدعی بناکر مقتول کی بیوی کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں