ڈسکہ، ڈکیتی و چوری کی چار مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ‘موٹرسائیکل ‘کپڑا ‘مونجی ودیگرسامان سے محروم ہوگئے

جمعہ 27 نومبر 2020 13:20

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) ڈکیتی و چوری کی چار مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ‘موٹرسائیکل ‘کپڑا ‘مونجی ودیگرسامان سے محروم ہوگئے سرکلرروڈ پر گڈز اڈا سے نامعلوم چور دو عدد کاٹن کپڑا مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے نواز شریف سٹیڈیم سے نامعلوم چور ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے اکبر کے عامر سجاد کا بھائی موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ اس کو دو مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا اور اس سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین کرموقع سے فرارہوگئے جنڈو ساہی کے محمداشرف کے کھیتوں سے نامعلوم چور 75من مونجی چوری کرکے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں