برائونز میڈل ونر حافظ سمیع اللہ کاڈسکہ پہنچے پر شاندار استقبال

پیر 3 دسمبر 2018 23:01

ڈسکہ۔3 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) برائونز میڈل ونرحافظ سمیع اللہ کاڈسکہ پہنچے پر شاندار استقبال کیا گیا، تفصیلات کے مطا بق ڈسکہ کے ہو نہار سپوت’’ حافظ سمیع اللہ کا پاکستان چیمپئین شپ ریسلنگ 2018ملتان‘‘ میں برائونز میڈل حاصل کر کے شہر پہنچے پر شاندار استقبال کیا گیا، انہیں لاری اڈا سے جلوس کی شکل میں رہائش گاہ تک لایا گیا، راستہ میں شہریوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے حافظ سمیع اللہ نے کہا کہ میں اللہ تبارک وتعا لیٰ کے بعد اپنے استادمصطفے بٹ اور والد کا شکر گذار ہوں کہ جن کی دعائوں اور کوششوں سے میں نے برائونز میڈل جیت کر اپنے شہر کا نام روشن کیا ، انشاء اللہ آئندہ بھی میں اپنے علاقہ کا نام اسی طرح روشن کر تا رہوں گا۔

،

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں