ڈسکہ،تین خواتین سمیت چھ افراد نے 15سالہ لڑکی کواغواکرلیا، مقدمہ درج

جمعرات 17 جنوری 2019 22:22

ڈسکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) تین خواتین سمیت چھ افراد نے 15سالہ لڑکی کواغواکرلیاتھانہ موترہ کے علاقہ ادھووار کا اللہ دتہ کسی ضروری کام کے سلسلہ میں گھرسے چلاگیاتواسکی 15سالہ بیٹی (ص) گھرمیں اکیلی موجودتھی جب وہ شام کوگھرواپس آیاتواس کی بیٹی اور گھرمیں موجودنقدی دو لاکھ 75ہزار روپے غائب تھی اس نے تلا ش شروع کردی جس پر گائوں کے لوگوں نے بتایاکہ تمہاری بیٹی کو ملزمان بوٹا‘ببلو‘رضا‘بشریٰ ‘عثمانہ اور کوثر زبردستی اغوا کرکے لے گئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں