ڈسکہ، حوالات میں بند ڈکیتی کے ملزم کی خود کشی کی کوشش، مقدمہ درج

ہفتہ 22 جون 2019 18:21

ڈسکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) حوالات میں بند ڈکیتی کے ملزم کی خود کشی کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ستراہ پولیس نے ڈکیتی کے ملزم فلک شیر کو جسمانی ریمانڈ پر حوالات میں بند کر رکھا تھا، جبکہ گزشتہ رات اس نے نوکیلی چیز اپنے پیٹ اور گلہ پر مار کر خود کو زخمی کرکے خود کشی کرنے کی کوشش کی، جس کو پولیس اہلکاروں نے قابو کر لیا اور طبی امدادکیلئے ہسپتال پہنچادیاگیا۔پولیس نے اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کرلیا۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں