ڈسکہ، لین دین کے تنازعہ پر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

ہفتہ 25 جنوری 2020 19:02

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) لین دین کے تنازعہ پر تین افراد نے تشدد کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نواحی گائوں دھدو بسراء کے محمداکرام کے بھائی محمداقبال نے عابد علی سے کافی عرصہ سے 40ہزار روپے لینے تھے، گزشتہ روز ملزم عابد نے اقبال کو کال کرکے پسرور روڈ گلہ نمبر8پر بلایا جب اقبال وہاں پر پہنچاتووہاں پرپہلے سے موجود ملزمان عابد ‘عاطف غفور اور ایک نامعلوم نے اقبال کوتشددکا نشانہ بناناشروع کردیا جس سے اقبال شدیدزخمی ہوگیا جس کو طبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاجارہاتھاکہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتول کے بھائی محمداکرام کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں