ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا رات گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسکہ کا اچانک دورہ ،ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا

جمعرات 9 فروری 2023 14:02

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے رات گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسکہ کا اچانک دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے اس موقع پر ہسپتال کے مختلف شعبہ جات ، ایمر جنسی ، آپریشن تھیٹر ، ڈسپنسری کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال اور ڈاکٹر و عملہ کی حاضری کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ہسپتال میں مریضوں کو فری اودیات اور ٹیسٹوں کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے مریضوں سے طبی سہولیات بارے تفصیلات معلوم کیں اور ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام بارے بھی آگاہی حاصل کیں اور جاری کام کو بروقت مکمل کرنے کے احکامات جار ی کیے۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں