ڈیرہ بگٹی، قبائلی شخصیت محمد اسماعیل کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ ، خوف وہراس پھیل گیا

منگل 15 اکتوبر 2019 23:51

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) پولیس تھانہ سٹی کے حدود میں قبائلی شخصیت محمد اسماعیل کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ ایک ہی دن میں ڈپٹی کمنشرآفیس اورسٹی تھانہ کے قریب سے نامعلوم چابی چوروں نے دوموٹرسائیکل لیکراڑگئے تفصیلات کے مطابق نصیرآبادکے پولیس تھانہ سٹی کے حدودماسٹرچابی چورایک بارپھرسرگرہوگئے ڈپٹی کمشنرآفیس سے لیاقت علی نامی شخص کی موٹرسائیکل لے گئے جبکہ دوسرے موٹرسائیکل مین بازارسئی تھانہ کے قریب دکان کے سامنے سے نامعلوم چور نے شیر محمد سیال کی موٹرسائیکل چوری کرکے رفو چکر ہوگئے واضع رہے کہ ایک بارپھر پولیس تھانہ سٹی کے حدودسے دودنوں میں تین موٹرسائیکل wماسٹر چابی چوروں نے لیکر غیب ہوگئے ڈیرہ مرادجمالی سٹی میں تاجربرادری کارباری حضرات میں خوف وحراس پائی جاتی ہیں تاجربرادری نے ڈی آئی جی نصیرآباد اورڈی پی اونصیرآبادسے نوٹس لینے کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں