ڈیرہ بگٹی،بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار علی اکبر بگٹی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پیر 9 اگست 2021 22:41

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2021ء) کوئٹہ کے حالی روڈ پر پولیس وین پر دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار علی اکبر بگٹی کی نماز جنازہ سوئی میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں ایس پی ڈیرہ بگٹی اسرار عمرانی پولیس و ضلعی آفیسران ۔

(جاری ہے)

قبائلی عمائدین ۔سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ کے موقع پر ڈیرہ بگٹی پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی شہید علی اکبر کے پسماندگان میں بیواہ 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں