دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے ، میر جمال خان کلپر بگٹی

ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ، ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی

جمعہ 22 مارچ 2024 22:54

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے قریبی ساتھی اور وائس ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی میر جمال خان کلپر بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی ترقی پسند لیڈر ہیں وہ ضلع ڈیرہ بگٹی سمیت پورے صوبے کی محرومیوں سے واقف ہیں جلد ضلع ڈیرہ بگٹی کا دورہ کرینگے اور ڈیرہ بگٹی کی پسماندگی دور کرنے کے لیے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر دلعزیز لیڈر میرسرفراز بگٹی ترقی پسند سیاسی رہنما ہیں انہوں ہمیشہ غریب عوام کے لئے جدوجہد کی تاکہ غریب کو ریلف ملے وہ انشااللہ ڈیرہ بگٹی کو بھی ایک ترقی یافتہ ضلع بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیحات میں ضلع میں بہترین ہسپتال تعلیم کی بہتری بھی شامل ہیں تمام وسائل کو بروکار لاتے ہوئے صوبہ بھر اور ضلع ڈیرہ بگٹی کے بنیادی مسائل حل کرینگے پانی بجلی صحت سمیت جلد دیگر عوام دوست پروجیکٹ کا اغاز ہوگا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ضلع سمیت پورے صوبے میں دہشت گردی کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی اور کسی کو بھی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے پر معاف نہیں کیا جائے گا ماضی میں ضلع میں برسر اقتدار نوابزدگان نے جو عوام کے ساتھ سلوک روا رکھا عوام نے ووٹ کی صورت میں ان کو مسترد کرکے بتا دیا کہ ہم ترقی چاہتے ہیں جبکہ ترقی اور روشن مستقبل صرف سرفراز بگٹی سے منسلک ہے وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی جلد ڈیرہ بگٹی کا بھی دورہ کرینگے عوام کے ترقیاتی پروجیکٹس کا اعلان ہوگا ان کا مزید کہنا تھا انہوں نے اپنے ورکر حاجی شاہ محمد بگٹی کو ضلع ڈیرہ بگٹی ترجمان مقرر کیا عوام کو جو بھی مسئلہ ہو وہ ان سے رابطہ کرسکتے ہیں اور عوامی مسائل حل بھی ہورہے ہیں مزید بہتری کے لیے ہم سب ملکر کام کررہے ہیں۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں