۱ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈینیٹرکا ڈیرہ بگٹی کے اہم معززین قبائلی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات

منگل 26 مارچ 2024 18:40

ں ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈینیٹر، سید زاہد شاہ نے ڈیرہ بگٹی کے حالیہ تصدیق شدہ پولیو کیس کے حوالے سے ضلع ڈیرہ بگٹی کے اہم معززین قبائلی رہنماؤں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی اور پولیو سے متاثرہ خاندان کو شامل کرکے کمیونٹی میں پولیو ویکسین کے بارے میں شعور اٴْجاگرکیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایم این اے میاں خان بگٹی، ڈپٹی کمیشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد، ڈاکٹر نجیب مروت (فوکل پرسن بی ایم جی ایف)، ڈاکٹر آفتاب کاکڑ (ٹیم لیڈاین سٹاپ) خالد کاسی اور بہت سے قبائلی، مذہبی، سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے عمائیدین اور میڈیا پرسنز نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے بھرپور تعاون کو یقینی بنایا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں