ڈیرہ غازی خان میں اجناس کی بہترین پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں میں نقد انعامات تقسیم

ہفتہ 24 جون 2023 15:50

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2023ء) وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر اجناس کی بہترین پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں کو نقد انعامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر نے امسال گندم اور سورج مکھی کی ریکارڈ پیدوار حاصل کرنیوالے کاشت کاروں میں کیش پرائز تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں اجناس کی ریکارڈ پیداوار حاصل کرنے والوں کو کیش پرائز دینا ایک احسن اقدام ہے، انہوں نے کہاکہ کاشتکار گندم،سورج مکھی کے علاوہ خوردنی تیل کی حامل اجناس لازمی کاشت کریں تاکہ ہمارا ملک خوردنی تیل کی ضروریات میں خودکفیل ہوسکے،رضوان نذیر نے کہا کہ ایسی تیلدار فصلیں کاشت کرکے ہمارا کسان مالی لحاظ سے مستحکم ہوسکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کیش پرائز کی تقسیم کا مقصد کسانوں کو متحرک کرنا ہے کہ وہ بہترین اجناس کی کاشت کو یقینی بنائیں اور ملکی زرمبادلہ بڑھانے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد بزدار بھی ہمراہ تھے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں