ڈیرہ غازی خان ،پیپلزپارٹی رہنما دوست محمد کھوسہ کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ

پیر 14 اکتوبر 2019 17:30

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ کیخلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ۔مقدمہ تھانہ صدر ڈیرہ غازی خان میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ چارسو باسٹھ ایک کے تحت درج کیا گیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ میپکو حکام کیجانب سے دائر تحریری استغاثہ پردرج کیاگیا۔

(جاری ہے)

ملتان الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی کی جانب سے سردار دوست محمد خان کھوسہ کے خلاف درج مقدمہ میں کہا گیاکہ سکندرآباد فارم ہاؤئس پر ڈائریکٹ بجلی چوری کرکے ٹیوب ویل چلایاجارہاتھا۔الزام عائد کیا گیاکہ سرداردوست محمد کھوسہ کے ذاتی سیکورٹی گارڈز بجلی کاکنکشن منقطع نہیں کرنے دیتے۔ ڈائریکٹ بجلی چوری سے روکنے کی کوشش کی تو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں