ڈیرہ اللہ یار میں پولیس اور سی آئی کی مشترکہ کارروائیاں پانچ ملزمان گرفتار ٹرک سے چھالیہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی گئی

جمعہ 6 ستمبر 2019 17:30

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2019ء) ڈیرہ اللہ یار میں پولیس اور سی آئی کی مشترکہ کارروائیاں پانچ ملزمان گرفتار ٹرک سے چھالیہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی گئی تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی اور ایس ایس پی جعفرآباد ایاز احمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ڈیرہ اللہ یار تھانہ کی پولیس نے ایس ایچ او شمن علی سولنگی ایڈیشنل ایس ایچ او بشیر احمد گھنیہ ایس آئی جہانزیب خان ایس آئی اشرف بہرانی اے ایس آئی محمد ندیم بہرانی نے مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان جن میں رحمت اللہ غلام علی عبدالحق عبدالستار اور پیرل کو گرفتار کرکے لاکپ کردیا اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے گرفتار ملزمان مختلف مقدمات میں پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کو مطلوب تھے دوسری کارروائی میں ایس ایچ او شمن علی سولنگی اور سی آئی اے انچارج درمحمد گاجانی نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ سے اندرون سندھ جانے والی ایک ٹرک کو تحویل میں لیکر ٹرک سے چھالیہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی ایس ایچ او شمن علی سولنگی اور سی آئی اے انچارج درمحمد گاجانی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اسمگلر چھالیہ کی بھاری کھیپ اندرون سندھ اسمگل کررہے تھے کہ خفیہ اطلاع پر ٹرک سے چھالیہ برآمد کر لیا گیا برآمد چھالیہ کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں