حکومت اور اپورزیشن میں کرسی کی جنگ جاری، غریب عوام مہنگائی ، بے روز گاری ، بدامنی اور بروز بروز جرائم میں اضافہ سے پریشان ہے،جمعیت علماء اسلام جنوبی پنجاب

بدھ 21 اکتوبر 2020 19:46

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) جمعیت علماء اسلام جنوبی پنجاب کے نائب صدر مرزی رہنما تنظیم اہل سنت پاکستان خطیب لغاری کالونی عبدالحمید بزدار نے کہا کہ حکومت اور اپورزیشن میں کرسی کی جنگ جاری ہے غریب عوام مہنگائی ، بے روز گاری ، بدامنی اور بروز بروز جرائم میں اضافہ سے پریشان ہیں اپوزیشن کے پاس کوئی پروگرام نہیں کہ وہ ملک کو درپیش مسائل سے کسی طرح نکال سکے ، دوبارہ انتخاب مسائل کا حل نہیں ہے گیارہ جماعتی اتحاد صرف انتخاب کی بات کرتا ہے اتحاد میں جو دوبڑی پارٹیاں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ہیں انہوںنے اپنے دور اقتدار میں عوام پر جو مظالم ڈھائے ہیں کہا ان کو ڈھائے گئے مظالم پر ندامت ہوتی ہے کراچی جہاں برسوں سے پیپلز پارٹی برسر اقتدار ہے شہر قائد کی حالت درست کر سکی مولانا ڈاکٹر عادل کے قاتل گرفتار ہوگئے ہیں کیا دونوں اپوزیشن جماعتیں ماضی کی غلطیوں پر شرمسار اور نادم ہیں نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں علماء اور مذہبی طبقہ پر جو مظالم ڈھائے ہیں کیا اس پر اسے ندامت ہے اپوزیشن کا عسکری اداروں پر تنقید کرنا ملک کے لئے انتہائی درجہ نقصان دہ ہے اور انتشار کا سبب ہے جمعیت علماء اسلام(س) تمام مسائل کا حل نفاذ شریعت میں سمجھتی ہے اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کر دو تمام مسائل خود بخود ختم ہو جائیں گے حکومت اور اپوزیشن ملک کو سیکولر بنانا چاہتے ہیں کسی کے منشور میں نفاذ شریعت نہیں ہے ۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں