پی ڈی ایم ڈاکٹرز، وکلا، تاجروں ، کسانوں، مزدوروں ملک کے ہر متاثرہ شعبے کی آواز بن چکی ہے ،مولانا فضل الرحمن

قوموں کی تقدیر کے فیصلے سبز باغ دکھا کر کئے جا رہے ہیں ،فاٹا کے انضمام کا فیصلہ غلط تھا ،وہاں لینڈ ریفارمز ممکن ہی نہیں، اراضیات قوموں کے نام پر ہیں تقسیم کس طرح ہو گی ، سربراہ پی ڈی ایم

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:44

پی ڈی ایم ڈاکٹرز، وکلا، تاجروں ، کسانوں، مزدوروں ملک کے ہر متاثرہ شعبے کی آواز بن چکی ہے ،مولانا فضل الرحمن
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ڈاکٹرز، وکلا، تاجروں ، کسانوں، مزدوروں ملک کے ہر متاثرہ شعبے کی آواز بن چکی ہے قوموں کی تقدیر کے فیصلے سبز باغ دکھا کر کئے جا رہے ہیں وہ ظفرآباد کالونی ٹانک روڈ پر لارڈ ویڈنگ اینڈ بینکویٹ ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ممتاز سماجی شخصیت ڈاکٹر خان شاہ محسود، ڈاکٹر ظاہر شاہ محسود، کے پی کے ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر زبیر زاہد اور شوکت اللہ خان بھی موجود تھے پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ حکومتیں بیرونی آقاں کے مفادات کے تحت فیصلے کرتی ہیں فاٹا کے انضمام کا فیصلہ غلط تھا وہاں پر لینڈ ریفارمز ممکن ہی نہیں اراضیات قوموں کے نام پر ہیں تقسیم کس طرح ہو گی ہم نے انضمام کی مخالفت کی تھی اور آج ثابت ہو گیا ہے 15لاکھ کی آبادی والے گلگت بلتستان کو صوبہ بنایا جارہا ہے اور ڈیڑھ کروڑ آبادی والے فاٹا کو صوبہ بنانے کی مخالفت کی گء تمام فیصلے ملک وقوم کی مخالفت میں کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 72 سال سے عورتوں بچوں جوانوں کی قربانیوں کے بعد سلیکٹڈ نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت جیسے بھیڑئیے کے حوالے کر دیا اور مگر مچھ کے آنسو بہائے جا رہے ہیں فلسطین کو نظر انداز کر کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں بیت المقدس مسلمانوں کا ہے اسے اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے کی باتیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ اللہ تعالی کے سامنے سر جھکانے کی بجائے امریکہ کے سامنے سر جھکا رہے ہیں ہم پاکستان کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں آزاد قوم ہیں اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے تقریب سے کے پی کے ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر زبیر زاھد اور سماجی شخصیت ڈاکٹر خان شاہ محسود نے بھی خطاب کیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں