ڈیرہ اسماعیل خان،تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں مسلح ملزمان نے تین افراد کو اغواء کرلیا، بھتہ طلب

بدھ 18 مئی 2022 16:34

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں مسلح ملزمان نے تین افراد کو زبردستی اغواء کرلیا،اہل خانہ سے لاکھوں روپے بھتہ طلب ،انکار پر مغویوں کو جان سے مارنے کی دھمکی ۔

(جاری ہے)

علاقہ روڑہ کے رہائشی عبدالمجید ولد بہاول خان بلوچ نے پولیس کو بتایا کہ میرا بھائی نجیب اللہ ،چچازاد محمد زبیر ولد پنو خان اور پڑوسی محمد سلطان ولد ممتاز قوم بلوچ موٹرسائیکل پر اپنی اراضی کو پانی لگانے کے لئے جارہے تھے کہ تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں واقع اپنی اراضی کے قریب مسلح ملزمان نے انہیں زبردستی اغواء کرلیا،ملزمان نے بھائی نجیب اللہ کو موبائل فون پر ملادیا اور فی کس ایک لاکھ روپے بھتہ دینے کا مطالبہ کیا،انکار پر مغویوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

پولیس نے دس ملزمان کے خلاف اغوائیگی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں