مغل کوٹ کے جنگلات میں لگی آگ بلوچستان کے سرحدی علاقے تک پہنچ گئی

ہفتہ 21 مئی 2022 11:37

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) ڈی آئی خان کے علاقے مغل کوٹ کے جنگلات میں 9 مئی کی رات لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا جس کے باعث آگ بلوچستان کے سرحدی علاقے منڑہ اور سٴْرلکئی تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلات کے مطابق آگ پھیل کر بلوچستان کے سرحدی علاقوں تک پہنچ چکی ہے جس کے بعد تشویشناک صورتحال کے باعث درزندہ اڈے پر مقامی شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

محکمہ جنگلات کے مطابق آگ آسمانی بجلی گرنے یا مقامی طور پر آباد خانہ بدوشوں کی غفلت سے لگی ، خشک موسم کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے ،آگ سے چلغوزے اور زیتون کے درختوں سمیت جنگلی حیات کو نقصان پہنچا ۔اسسٹنٹ کمشنر گلفام شاہ کے مطابق متاثرہ علاقوں سے آبادی کونکال لیا گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں