مولانا مفتی محمود کی زندگی کا احاطہ کرنا مشکل ہے،مولانا عطا الرحمن

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:10

ڈیرہ اسماعیل خان :(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) جے یو آئی خیبر پختون خواہ کے امیر سینیٹر مولانا عطائ الرحمن نے کہا ہے کہ مولانا مفتی محمود کی زندگی کا احاطہ کرنا مشکل ہے وہ دینی علوم کا سمندر تھیانہوں نے 22 ہزار فتوے تفسیر قرآن ترمذی کی شرح اور عربیوفارسی میں نظمیں لکھیں ملکی آزادی کیلئے کٹھن حالات میں کام کیا اور اپنی زندگی ملک میں اسلامی نظام کیلئے وقف کی ہر پہلو سے ان کی زندگی بھرپور تھی 14 اکتوبر کو انکی یاد میں پشاورمیں عظیم الشان مفتی محمود کانفرس کا انعقاد کیا جا رہاہے کارکن وعہدیدار بھرپور تیاریاں کریں وہ جامع مسجد ابوبکر صدیق شورکوٹ میں جے یو آئی کی ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جسکی صدارت مولانا لطف الرحمن ایم پی اے نے کی مولانا عطائ الرحمن نے کہا کہ جمیعت بلدیاتی انتخابات میں ضرور حصہ لے گی پی ٹی آئی اپنی شکست دیکھ کر راہ فرار اختیار کر رہی ہے لیکن ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دینگے انہوں نے کہا کہ کفر کے ساتھ جھگڑا نماز روزہ کا نہیں جھگڑا نظام کاہے افغانستان میں بھی جھگڑا نظام کا تھاجمیعت کے جلسوں اور اجلاسوں میں بھی آنا عین دین ہے کیونکہ یہ ایک دینی سیاسی جماعت ہیانگریز سے آزادی کی جنگ 60 ہزار علمائ شہید ہوئے کسی اور طبقے نے اتنی قربانی نہیں دی روشن خیال کہتے ہیں علمائ نے کیا کیاہے اجماع دین کیلئے کام کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا لطف الرحمن نے کہاکہ پی ڈی ایم کی سیاست میں جو تعطل آیا تھا وہ پی پی پی کے چھرا گھونپ کی وجہ سے آیا تھا اب یہ تعطل دور ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ نالائق اورنااہل حکومت میں عوام قید ہیعوام کو ان سے رہائی ضرور دلائینگے مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے عوام خودکشیاں کر رہیہیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سی میدن عمل میں نکلے ہوئے ہیں قبل ازیں شرکائ اجلاس نے مولانا لطف الرحمن کو امیر اور چوہدری اشفاق ایڈوکیٹ ناظم عمومی کیلئے اعتماد کا ووٹ بھی دیا اجلاس کنوینئر مولانا عبید الرحمن۔

(جاری ہے)

قاری کفائیت الل? اور چوہدری اشفاق نے بھی خطاب کیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں