11سالہ بچے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

اتوار 7 اپریل 2024 16:00

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) نامعلوم وجوہات کی بناء پر 11سالہ بچے کو گلوٹی میں اپنی اراضی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ یارک پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ یارک میں 34سالہ مومن خان ولد غلام رسول مروت سکنہ گلوٹی نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ گلوٹی میں بورنگ پر میں اپنے 11سالہ بیٹے توصیف مروت کو چھوڑ کر فصل چنا کی کٹائی کیلئے اراضی فقیر اکرام الدین گلوٹی چلاگیا۔بعد میں مجھے اپنے داماد نے اطلاع دی کہ آپ کے بورنگ کے کمرہ میں آپ کا بیٹا قتل شدہ پڑا ہے، جس پر میں موقع پر پہنچا تو نامعلوم ملزم /ملزمان نے اس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،ہماری کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں