دو فریقین میں راضی نامہ کرانے والے ثالثان فائرنگ کی زد میں آگئے،1شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے

ہفتہ 13 اپریل 2024 14:30

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) ڈیرہ اسماعیل خان ()مغل کوٹ کے علاقہ میں اراضی کے تنازعہ کے دوران دو فریقین میں راضی نامہ کرانے والے ثالثان فائرنگ کی زد میں آگئے،ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ مغل کوٹ میں شاہ چل راغہ گاوں سپین کلہ مغل کوٹ کے رہائشی نادر خان شیرانی ولد رمضان نے قتل و اقدام قتل کی دفعات کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ صبح ہمارے علاقہ میں فریقین کے مابین اراضی کے تنازعہ پر لڑائی جھگڑا شروع تھاجس میں ایک گروپ کے ملزمان جو کہ مسلح تھے اس دوران میں اور میرا بھائی 53سالہ منرل خان شیرانی فریقین کی خلاصی کےلئے گئے لیکن دونوں فریقین سخت غصہ میں تھے، دونوں فریقین نے اپنا اپنا اسلحہ تان کر ہم پر فائرنگ کردی ،میں و دیگر خوش قسمتی سے بچ گئے جبکہ میرا بھائی منرل خان موقع پر جاں بحق ہوگیا دیگر رحم داد ، عبدالرحیم اور عبدالرزاق اقوام شیرانی زخمی ہوگئے ،جن کو فوری طورپر مفتی محمو د ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں