موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث چھ رکنی گینگ گرفتار

بدھ 17 اپریل 2024 17:21

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی سردار ارسلان خان گنڈہ پور کی ایک اور کامیاب کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث چھ رکنی گینگ گرفتار،چوری شدہ دس عدد موٹرسائیکلز بمعہ سپیئر پارٹس جبکہ تین سو چودہ گرام آئس بھی برآمد کی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او سٹی سرکل حافظ محمد عدنان نے ایس ایچ او تھانہ سٹی سردار ارسلان خان گنڈہ پور کے ہمراہ موٹرسائیکل چوروں کیخلاف ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث چھ رکنی گینگ جن میں خواجہ محمد،شوکت،شاہ محمد،عیدگل،عدنان اور رحمت کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں چھینے گئے اور چوری کئے گئے دس عدد موٹرسائیکل اور موٹرسائیکلوں کے سپیئر پارٹس دس عدد ٹینکیاں،ٹاپے اور دیگر سامان جبکہ ملزم شوکت سے 314 گرام آئس بھی برآمد کرلی۔

ایس ڈی پی او سٹی سرکل محمد عدنان بتایا کہ پکڑے جانیوالے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے متذکرہ ملزمان کا تعلق جس گینگ سے بھی ہے جلد پورا گروہ پولیس کی حراست میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں