لوئردیر ، بلدیاتی الیکشن کے لئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا

ہفتہ 22 دسمبر 2018 15:05

لوئردیر ، بلدیاتی الیکشن کے لئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا
لوئردیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2018ء) ضلعی پولیس آفیسرلوئردیر عارف شہباز وزیر نے بلدیاتی الیکشن کے لئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا ۔اعلامیہ کے مطا بق بلدیاتی الیکشن کی آمد پر ضلع لوئردیر میں قیام امن اور عوام کی سہولت کے لئے خصوصی سیکورٹی پلان تیار کیا گیا جس کا مقصد عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت کے لئے خصوصی اقدامات کرنے ہیں۔

ضلعی پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے موقع پر تمام پولیس آفسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع لوئردیر میں بلدیاتی الیکشن میں 964 آفسران و اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ضلع لوئردیر میں کل 106پولنگ سٹیشنز پر پولنگ ہو گی جن میں سے 17پولنگ سٹیشنز نارمل،52 پولنگ سٹیشنز حساس اور37پولنگ سٹیشنز حساس ترین قرار دیئے ہیں۔

ضلعی پولیس آفیسر عارف شہباز نے کہاکہ ضمنی بلدیاتی الیکشن کا پر امن انعقاد یقینی بنانے کیلئے پولیس نے بہترین سیکورٹی انتظامات کئے ہیں۔ضلعی پولیس آفیسر نے لوئردیر کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی رات ہوائی فائرنگ سے اجتناب کرکے ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں بصورت دیگر قانونی شکن افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں