تیمرگرہ،جرگہ کے کوششیںکامیاب ،اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان اور پی کے 15سے اے این پی کے امیدوار ملک سجاد خان کے درمیا ن اختلا فات ختم ،پارٹی پوزیشن مستحکم ہوگئی

منگل 3 جولائی 2018 21:21

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2018ء) جرگہ کے کوششیںکامیاب عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان اور پی کے 15سے اے این پی کے امیدوار ملک سجاد خان کے درمیا ن اختلا فات ختم ہو گئے اے این پی کی پوزیشن مستحکم ہوگئی تفصیلات کے مطابق جرگہ کے کو ششوں نے رنگ لاکر عوامی نیشنل پارٹی لویر دیر کے درمیان اختلافات ختم ہو گئے اس حوالے سے پی کے 15لویر دیر سے اے این پی کے امیدوار ملک سجاد خان ایک گرینڈ جرگہ کے ساتھ سنیٹر زاہد خان کے رہایش گاہ او ڈیگرام ہاوس پہنچ گئے جہاں پر اے این کی قایدین نسیم جان ،حسین شاہ جان ، شاہ فیصل ایڈوکیٹ، شفیع اللہ خان یوسف زئی ، علی بخت خان وغیرہ پر مشتتمل جرگہ کی کوششوں سے اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلا عات زاہد خان اور ملک سجاد کے درمیان غلط فہمی کی بنیاد پر پیدا ہونے والے اختلافات ختم ہو گئے اس موقع پر حلقہ پی کے 15اے این پی کے امیداور ملک سجاد خان نے کہا کہ سنیٹر زاہد خان ان کے لئے قابل احترام اور ان کا محسن ہے لیکن بعض افراد کی پروپیگنڈہ سازشوں کی وجہ سے ان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوگئی تھی جو کہ آج ختم ہو گئی اس موقع پر اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلا عات سینٹر زاہدخان نے کہا کہ سیا سی مخالفین خوش نہ عوا می نیشنل پارٹی میں کوئی اختلافات نہیںسجاد خان ان کے چھوٹے بھائی ہے اور اج سے مشترکہ طور پر انتخابی مہم چلاینگے انھوں نے کہا کہ سیا سی مخالفین نے ان کے خلاف ڈس انفارمیشن چلائی کہ زاہدخان دوسرے سیاسی جماعت میں شامل ہورہے جو کہ من گھڑت اور بے بنیاد ہے کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی نے انہیں دومرتبہ سنیٹر منتخب کرکے انہیں جو عزت دی وہ کیسے بھول سکتے ہیں زہد خان نے کہا کہ ضلع دیر کے عوام نے پچاس سالوں میں اے این پی کو ووٹ نہیں دیا لیکن اس کے باوجود انھوں نے سنیٹرکی حثیت سے لویر دیر کو ساڑھے سات ارب روپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہم کرنے کے علاوہ چکدرہ تھانہ کے مقام پر220گریڈ سیٹیشن ، چکدرہ میں سیلاب سے متاثرہ دورابطہ پلوں کی تعمیر ، چکدرہ تا دیر شاہراہ کی تعمیر کے علاوہ تیمرگرہ ہسپتال میں باچہ خان اہ پی ڈی کی تعمیر کے علاوہ ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچا ئے جو کہ لویر دیر میں واضح اور اصل تبدیلی ہے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں