ڈپٹی کمشنر دیر پائین کی زیرصدارت عیدالفطر کے تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ

پیر 8 اپریل 2024 17:53

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین واصل خان کے زیرصدارت عیدالفطر کے تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیس تمام عیدگاہوں مساجد کی سیکورٹی یقنی بنائے۔  انہوں نے کہا کہ ہوائ فائرنگ کے حوالے سے فرنٹ الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی اگاہی مہم چلائیں اور پولیس  ڈسٹرکٹ خطیب اور آئمہ کرام کے ساتھ  بھی اس حوالے سے اجلاس کا انعقاد کریں.ڈی سی نے عید کے دنوں میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے جانب سے جاری کردہ نیا ٹرانسپورٹ کرایہ پر عملدرآمد یقینی بنانے ,تمام ہسپتالوں میں عملہ کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے عید کے دنوں ٹریفک اتنظامات.

پبلک مقامات پارکوں میں ٹریفک کے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی.  انہوں نے سیویل ڈیفینس اہلکاروں کو ٹریفک پولیس کے ساتھ ڈیوٹی لگانے کی ہدایت دی تاکہ رش والی جگہوں پر ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں. ڈی سی نے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو ہر قسم کی سہولیات دینے کی ہداہت دی ڈی سی نے تمام ٹی ایم اوز کو عید گاہوں بازاروں میں خصوصی صفائی مہم چلانے کی ہدایت کی.

انہوں نے ریسکیو 1122 انچارج اور اے سیز کو عوامی جگہوں پارکوں, جھولو  اور کیبل کار کی فٹنس چیک کرنے کی ہداہت دی .ڈی سی نے عید کے دنوں پٹرول ڈیزل کی دستیابی اور اوگرا ریٹس یقینی بنانے کی ہدایت کی.  عید کے دنوں میں انتظامی آفیسرز، سوشل وئیلفیر آفیسر، دارالامان ، یتم خانوں ، ڈسٹرکٹ جیل ، منشیات بحالی سنٹروں کے معائینہ کرنے کی ہدایت کی. میٹنگ میں تمام سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی. میٹنگ میں بتایا گیا کہ  پولیس اور دیر لیویز کے 200 جوان مختلف مقامات پر تعینات کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں 25 ناکہ بندیاں اور 12 پولیس موبائیل ضلع بھر میں پیٹرولنگ کی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں