پولیوکا خاتمہ ہمارا عزم ،انشااللہ قوم کے نونہالوں کو بچا کر پولیو فری پاکستان کا خواب پورا کرینگے،محمد شعیب خان

والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچائو کی حفاظتی ویکسین پلوائیں ،ڈپٹی کمشنر

منگل 9 مارچ 2021 17:15

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ پولیوکا خاتمہ ہمارا عزم ہے اور ہم انشااللہ اس بیماری سے قوم کے نونہالوں کو بچا کر پولیو فری پاکستان کا خواب پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاو کی حفاظتی ویکسین پلوائیں اور پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں پولیو مہم کے ضمن میں انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور متعلقہ محکموں کے آفیسرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 29مارچ سے 31مارچ کے دوران پولیو مہم جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی یکم سے دو اپریل تک کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کی(520180) پانچ لاکھ بیس ہزار ایک سو اسی بچوں کو حفاظتی ویکسین دی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 1376ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی اور ان میں 126فکس،1169موبائل اور 81ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا سے بچاو کے لیے ٹیموں کوفیس ماسک، سینی ٹائزرز مہیا کیے جائیں گے ۔

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں