پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،310لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف

جمعہ 8 دسمبر 2023 15:35

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2023ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی،310لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا جبکہ 33000روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز بہاولنگر ڈاکٹر عطا محمد عارف کی زیر نگرانی شہر کے مختلف علاقوں بودلہ چوک،چشتیاں روڈ،اردو بازار اور منچن آباد روڈ پر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ گئی۔

(جاری ہے)

چیکنگ کے دوران 46 دودھ بردار گاڑیوں میں 41292 لیٹر دودھ چیک کیا گیا۔310 لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا جبکہ 33000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ذرائع کے مطابق ٹیسٹس کے دوران دودھ میں فیٹ،قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔جدید لیکٹوسکین مشین کے ذریعے دودھ کے معیار کو چیک کیا گیا۔ملاوٹی دودھ کی ترسیل روکنے کے لیے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں