جامع العلوم بہاولنگر کی 81 ویں تقریب بخاری شریف،سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ہزاروں افرادکی شرکت

منگل 28 فروری 2023 11:45

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2023ء) جامع العلوم بہاولنگر کی 81 ویں تقریب بخاری شریف۔سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روحانی شخصیت شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون نے کہا کہ مدارس نے ہمیشہ فتنوں کی سرکوبی میں اپنا کردار ادا کیا ہے،ملک میں وحدت اور اجتماعیت کے لئے علما وقت نے اپنی زمہ داری کو پورا کیا ہے۔

امام بخاری اور صحیح بخاری اسلامی تاریخ میں مسلمہ حیثیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

مولانا جلیل احمد اخون اور مفتی خلیق احمد اخون نے شرکاء کو تقوی کی اہمیت بابت زور دیا۔تقریب میں 3 نکاح اور طلباء وطالبات کی دستاربندی و ردا پوشی سمیت درس نظامی کرنے والے فضلاء سمیت طلباء وطالبات کو نقد انعامات بھی دئیے گئے ۔شیخ الجامعہ کی جانب سے سلائی سنٹر سے کورس مکمل کرنے والے طالبات میں سلائی مشین بھی تقسیم کی گئیں اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت آسٹریلیا اور ملک کے بڑے شہروں سے ہزاروں افراد شریک ہوئے اس موقع پرریسکیو 1122، سول ڈیفینس ،پولیس کی جانب سے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں