ڈونگہ بونگہ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کانووکیشن کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 05 جنوری 2024 تک توسیع کر دی

اتوار 31 دسمبر 2023 11:30

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2023ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کانووکیشن کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 05 جنوری 2024 تک توسیع کر دی۔ریجنل کیمپس بہاولنگر کے ریجنل ڈائریکٹر قیصر عباس کاظمی نے بتایا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے طلبہ کے اصرار پر کانووکیشن میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 05 جنوری 2024 تک توسیع کی منظوری دے دی۔

اٴْن کا مزید کہنا تھا کہ کانووکیشن یونیورسٹی کی اہم ترین تقریب ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کے لئے انہیں رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سمسٹر خزاں 2004 تا سمسٹر بہار 2022 کے تمام ڈگری پروگرامز کے 70 فیصد یا اس سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے والے گریجویٹس رجسٹریشن کے لیے اھل ہیں جبکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے تمام گریجویٹس کانووکیشن میں شرکت کے لیے اھل ہیں۔واضح رہے کہ پی ایچ ڈی پروگرامز کے فارغ التحصیل تمام طلبہ اسلام آباد چیپٹر کے کانووکیشن کے لیے رجسٹریشن کریں گے جب کہ ایم فل اور باقی تمام پروگرامز کے طلبہ کو گولڈ میڈلز اور ڈگریاں ان کے دارالحکومت میں منقعدہ کانووکیشنز میں دی جائیں گی-

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں