اسلامی جمعیت طلبہ فلسطین کی حمایت میں 14 دسمبر کو ملین مارچ کریگی‘حذیفہ چوہدری

ہفتہ 25 نومبر 2023 18:24

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2023ء) اسلامی جمعیت طلبہ فلسطین کی حمایت میں 14 دسمبر کو ملین مارچ کرے گی،فلسطینی بھائیوں سے ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہے، اسلامی ممالک نے فلسطین جنگ سے متعلق اپنی پالیسی سے مایوس کیا۔ان خیالات کا اظہار ناظم ڈویژن بہاولپور حذیفہ چوہدری نے بہاولنگر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

بہاولنگر میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم ڈویژن بہاولپور حذیفہ چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ القدس ملین مارچ 14 دسمبر کو بہاولنگر میں ہوگا،ملین مارچ میں مرکزی ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ محمد شکیل سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنما شریک ہونگے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں سے ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہے جن کا درد ہمارا درد ہے،اسلامی ممالک نے فلسطین جنگ سے متعلق اپنی پالیسی سے مایوس کیا،عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لیتے ہوئے مستقل جنگ بندی کو یقینی بنائے، پوری قوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،القدس ملین مارچ بہاولنگر کی تاریخ کا بڑا مارچ ہوگا، اس موقع پر ضلعی ناظم حافظ مبشر انعام سٹی ناظم حیدر خان بھٹی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں