عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے‘ ڈی پی او نصیب اللہ خان

ماہ نومبر میں کل 1186مقدمات درج،651ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز برآمد

جمعہ 8 دسمبر 2023 17:20

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2023ء) ضلعی پولیس کی ماہ نومبر کی کارگزاری،کل 1186مقدمات درج،651ملزمان گرفتار، 293مجرمان اشتہاری،196عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اورکل2کروڑ16 لاکھ 69ہزارسے زائد مالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خاں کی سر براہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث 651 ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔

ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں 2 کروڑ 16 لاکھ 69 ہزارسے زائد کا مال مسروقہ ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔خطرناک 2 گینگز کو ٹریس کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کیا اور ملزمان کے قبضہ سے 38 لاکھ کی برآمدگی کی۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئی61 ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4 رائفلیں،7 بندوقیں،رپیٹر، 50 پسٹل،1 ریوالور،اور 252 روند،کارتوس برآمد کیے۔

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 103 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 38 کلو 755 گرام چرس،2 کلو 280گرام ہیروئن،2037 لیٹر شراب،206 لیٹر لہن اور 10چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے A کیٹیگری کے 18 اور B کیٹیگری کے 293 مجرمان اشتہاری،196عدالتی مفروران گرفتار کئے۔قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی16 مقدمات کا اندراج کرکے 45 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں