ہماری جدوجہد آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ہے،میاں شوکت علی لالیکا

اتوار 19 مارچ 2023 12:50

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2023ء) ہماری جدوجہد آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے ہے۔زندگی کو لاحق خطرات کے باوجود عدالت اور قانون کا احترام عملی طور پر دکھانے کے لئے چیئرمین عمران خان اسلام آباد عدالت پیشی پر گئے۔ تمام تر فسطائیت کے باوجود پی ٹی آئی اپنے لیڈر عمران خان کی قیادت میں قانون کی پاسداری کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھے گی یہ بات سابق ایم پی اے و ضلعی صدر پی ٹی آئی بہاولنگر ملک مظفر خان،جنرل سیکرٹری سید ندیم زمان شاہ،سابق صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا اور عبداللہ وینس نے پارٹی کارکنان سے بات کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر سہیل خان، کرنل( ر) احمد ضیاء ، خواجہ یوسف، اعجاز فاطمہ، قمر منیر ایڈووکیٹ سمیت ضلعی راہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

ملک مظفر خان نے کارکنوں کو پر امن رہنے اور الیکشن تیاریوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے پنجاب اور وفاق کی فسطائیت پسند حکومتوں کو خبردار کیا کہ چیئرمین عمران خان یا دیگر پارٹی راہنماوں یا کارکنان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کے نتائج اچھے نہیں ہونگے انہوں نے بتایا کہ زمان پارک پر پنجاب کی فسطائی حکومت کی جانب سے رینجرز اور پولیس کے ذریعے کی جانے والی چڑھائی کو پی ٹی آئی کارکنوں نے جن میں بہاولنگر نے بھی بھرپور نمائندگی کی اپنے جذبے، ہمت اور سچائی پر ایمان سے پسپا کیا تھا۔

انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے دن بدن بڑھتی مہنگائی کو گھٹانے اور عام عوام کے لئے فوری ریلیف کا بھی مطالبہ کیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ حکومت اپنی عیاشیوں اور آنسو گیس کے شیلز پر خرچے کرنے کی بجائے لوگوں کو ریلیف دینے پر پیسے خرچ کریں۔

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں