ڈونگہ بونگہ،ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ضلعی ہسپتال میں پولیو مہم کا آغاز کردیا

پیر 27 نومبر 2023 12:45

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2023ء) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ضلعی ہسپتال میں پولیو مہم کا آغاز کردیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ،ڈی ایچ او،محکمہ صحت کے دیگر افسران اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ والدین پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں حکومت کا ساتھ دیں اور اپنے نونہالوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین پلوائیں۔انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بہاول نگر میں پانچ سال تک کی عمر کی(585468) پانچ لاکھ پچاسی ہزار چار سو اڑسٹھ بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی۔اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2786 ٹیمیں فرائض سر انجام دیں گی جن میں 136 فکس،2562 موبائل اور 88 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں-

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں